(Hard Copy) قرآنی معاہدات

 0

قرآن کے پیغام کی تشریح قرآنی مطالعات یا علوم القرآن کے ذریعے علماء و مفکرین صدیوں سے کر رہے ہیں۔اس میں عام طور پہ، قرآن کے قانونی پہلوؤں کو شریعت یا اصول فقہ کے قواعد کے تحت تلاش کیا جاتا ہے، اور مومنین کے لیے اخلاقی ضابطوں کی نشاندہی کی جاتی ہے، یا ان مسائل پر توجہ کی جاتی ہے جنہیں اکثر احکام القرآن کہا جاتا ہے۔ . تاہم، ایک مسلمان اور خالق کے درمیان معاہدے کے قانونی ڈھانچے کی اتنی تحقیق نہیں کی گئی ہے جتنی ہونی چاہیے تھی، اور ماہرین  نے اسے موجودہ اسلامی امورمیں ایک خلا کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یہ کام اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش ہے۔

اس تحقیق کے اہم ہونے کی دو وجوہات ہیں۔ اول، قرآن کا مطالعہ صرف مذہبی تناظر میں نہیں ہوتا، بلکہ اس کاایک سماجی، ثقافتی اور قانونی پہلو بھی ہے۔ دنیا بھر کے تقریباً دو ارب لوگوں کے لیے قرآن صرف ایک مقدس کتاب ہی نہیں ہے۔ یہ قانونی اور سماجی نظام کی بنیاد بھی بناتا ہے۔ لہذا، اس کی ساخت اور بنیادی پیغام کو سمجھنا مسلم معاشروں اور ان کے قانونی فریم ورک کے بارے میں غیرمعمولی پہلو پیش کر سکتا ہے۔۔

مصنف کا تعارف

احمر بلال صوفی، جنوبی ایشیا کے معروف بین الاقوامی وکیل اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر قانون ہیں۔ وہ اس وقت پیرس کی “بین الاقوامی عدالت برائے ثالثی” کے رکن ہیں۔عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی عدالتی فورم میں نمائندگی کر چکے ہیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی میں کئ سال بین الاقوامی قانون پڑھاتے رہے ہیں، اور دنیا بھر میں اس پر لیکچرز دیے ہیں۔
بین الاقوامی قوانین کے امور پر “او آئی سی” کے سیکرٹری جنرل ان سے مشاورت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک معروف تھنک ٹینک ‘ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء’ کی بنیاد رکھی، جو بین الاقوامی قانون کو سمجھنے کی ضرورت کے حوالے سے کام کرتا ہے۔ بین الاقوامی قانون سے متعلق بہت سے پہلوؤں پر ان کے لیکچرز کتابی شکل میں شائع ہو چکے ہیں، جو دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔

‎احمر بلال صوفی کی زیر نظر کتاب قرآنی معاہدات کے موضوع پر ایک بلکل نیا کام ہے۔ جسے ہم نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ وہ اس حوالے سے مستقبل میں مزید کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے ایک ادارے تحقیقی مرکز برائے قرآنی معاہدات  کی بنیاد بھی رکھی ہے۔

( The Quran Covenant Research Center – QCRC)

Category: QCRC

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 11 × 22 × 33 cm

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “(Hard Copy) قرآنی معاہدات”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…